پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے اوور لوڈنگ پر گزشتہ ماہ 879 ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے پشاور کے تمام سیکٹروں میں گاڑیوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ سامان لوڈ کرنے پر 879 افراد کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں اور شاہراہوں کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ کسی بھی وقت اوور لوڈ گاڑی حادثے کا سبب بننے سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور شاہراہیں ہمارا قومی اثاثے ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانوناً اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے  جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے