فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں 10سالہ بچی کی سڑک پرگاڑی چلانیکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ایک تقریبا 10 سالہ بچی گاڑی چلارہی ہے اور اس نے ساتھ میں دوسری سیٹ پر ایک چھوٹے بچے کو بھی بٹھا رکھا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سمن آباد کے علاقے کی بتائی گئی ہے۔ویڈیو سامنے آنے پر سٹی ٹریفک آفیسر نے سمن آباد سیکٹرکی پولیس کوکارکی تلاش کا حکم دیا ہے جب کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ سے بھی اسکا سراغ لگایا جا رہا ہے جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے