کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے تمام ویکسینیٹڈ افراد بطوربوسٹرفائزرویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا۔سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا کی نئی لہر سے بچا ؤکے لئے اہم فیصلہ کرلئے ہیں، اور اب  تمام ویکسینیٹڈ افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین بھی لگوائیں گے، تاہم بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے اور  آئندہ دو سے تین دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا، فیصلہ کورونا کی نئی لہر سے حفاظتی تدابیر کے طور پر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سی بھی ویکسینیشن کے دو ڈوز مکمل ہونے کے بعد شہری بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فائزر ویکسین کو بطور بوسٹر پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اس وقت بوسٹر ڈوز صرف جناح ہسپتال میں دستیاب ہے، کوشش ہے کہ بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے، بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے