شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ اور تورغر اقوام کا 120سالہ تنازعہ اصلاحی جرگے کی کوششوں سے حل کردیا گیا تحصیل مرتونگ کے رلاقے کماچ نصرت خیل میں بڑے جرگے کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع تورغر اور شانگلہ یوسی نصرت خیل کے معززین نے بھر پور شرکت کی ۔جرگے کی کوششیں رنگ لے آٸی ضلع تور غر کے قوم اکازٸی اور شانگلہ دیدل کماچ کے قوم نصرت کے مابین زمین کا تنازعہ 120سالوں سے جاری رہا جو عدالتی ٹراٸیل لڑاٸی جھگڑوں کا شکار رہا ۔اصلاحی جرگے کی انتک کوششوں سے 120سالہ تنازعہ ختم ہوکر محبت میں تبدیل ہوگٸ اور مخالفین بغل گیر ہوگۓ ۔اصلاحی جرگے سے عباد اللہ  خان  باچاکماچ سے یارموس خان ,فانوس ,تاجبر خان ,حاجی محمد سابق تحصیل ناظم جدبا ,ایم پی اے لایق محمد کے کزن نصیر خان ,سابق یوسی ناظم مارتونگ نذیر خان ,ممتاز عالم دین مولانا سلطان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے لایق محمد خان کے کزن نصیر خان نے جرگےا رکان کی کوششوں کوسراہا اور تورغر میں ہجروں کی فعالیت کیلۓایم پی اے لایق محمد خان کی طرف سے 3کروڑ روپے بجٹ کا اعلان بھی کیا ۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گٸ ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے