لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات، سیاسی و اہم امور اور محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے وزیراعلی عثمان بزدار کو محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کابینہ اتفاق رائے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی منظوری دے چکی ہے، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے، نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ اور مایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے