پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے اندرون شہر شراب اور منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ واجد خان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران یکہ توت، زرگرآباد، بہرام آباد اور اطراف میں مخصوص گاہک کو شراب اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان فیض احمد ولد ظاہر شاہ اور شیخ تنویر ولد محمد انور کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 12 بوتل شراب اور ایک کلو گرام کے قریب چرس برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے