اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ برس تنخواہوں، پنشن اور حکومت چلانے کیلئے قرض لینا پڑے گا۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تاریخی اضافہ کے نتیجے میں ڈالرز میں قرض لینا پڑے گا، ڈالرز میں قرض نہ لیا تو پھر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں گے، حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ ماضی کے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کر رہے ہیں، یہ سب قرض قومی معیشت کی تباہی، غلط فیصلوں اور معاشی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، آئندہ برس تنخواہوں، پنشن اور حکومت چلانے کیلئے قرض لینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت کو  قرض پر چلنے والی اکانومی بنا دیا گیا، نواز شریف دور میں قومی معیشت، قومی آمدن  بڑھ رہی تھی، نواز شریف دور میں شرح ترقی میں اضافے سے معیشت دوبارہ زندہ ہو رہی تھی، آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے