بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کوکورونا ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔چین ایک ارب خوراکیں دے گا جس میں  60کروڑ خوراکیں براہ راست فراہم کی جائینگی، 40 کروڑ ویکسین دیگر ذرائع سے دی جائیں گی۔ دنیا بھر میں اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سپین میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جبکہ نیدر لینڈز میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 14 اور ہانگ کانگ میں تین ہو گئی۔ ہانگ کانگ میں تینوں متاثرہ افراد افریقی ممالک کا سفر کرکے آئے تھے۔ برطانیہ میں اومی کرون کی روک تھام کے لیے 39 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کی نئی قسم سے متعلق آگاہ کرنے پر افریقی ممالک کو سزا نہیں ملنی چاہئے، افریقہ میں غیر اخلاقی حد تک کورونا ویکسین کی کم فراہمی کی ذمہ دار ی وہاں کے عوام پر عائد نہیں ہوتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے