ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے  کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عائد کی گئی سفری پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے پاکستان، مصر، انڈونیشیا، بھارت، برازیل اور ویتنام سے پروازوں کو براہ راست آنے کی اجازت دیدی ہے۔قبل ازیں ان ممالک سے آنے والوں کو کسی دوسرے ملک میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوتا تھا جس کے بعد پرواز کو سعودی عرب آنے کی اجازت تھی۔تاہم اب ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو صرف PCR منفی ٹیسٹ پیش کرنا اور اپنی پرواز کے روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل Qdoom پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔سعودی عرب پہنچنے کے بعد ان مسافروں کو 5 دنوں کے لیے ادارہ جاتی قرنطینہ کرنا ہوگا جب کہ قرنطینہ کے پہلے اور آخری دن کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا جو منفی آیا تو قرنطینہ ختم کیا جا سکے گا۔اگرچہ سعودی عرب نے کچھ مقامات سے سفر میں آسانی پیدا کر دی ہے لیکن جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا ایک کیس سامنے کے بعد کچھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں لاگو کی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے