واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا میں سکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا، فائرنگ ایک طالب علم نے کی۔ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا جبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے آکسفورڈ ہائی سکول کو گھیر لیا، پولیس نے 15 سالہ طالبعلم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔مشی گن کے گورنر نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی سکول جانے سے ڈرنا نہیں چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے