اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک  صارفین کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ماہ ستمبر کے لئے مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرانے کے الیکٹرک کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرفیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن کنزیومرز پر نہیں ہوگا۔ جبکہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لئے بجلی تین روپے75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ بجلی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ کے الیکٹرک کے صارفین کو دسمبرکے بجلی بلوں میں اداکرناہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے