بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل انٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ نے طلبا و طالبات کے درمیان تقریر ی مقابلے کاا نعقاد کیا  اس سلسلے میں ڈگری کالج بٹ خیلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کالج پر نسپل پروفیسر جاویداقبال نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اظہار الدین پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر ڈا کٹر سردار افتخارکے علاوہ یوتھ آفیئراسٹنٹ فہیم خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا انسداد بد عنوانی کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں ریان محمد نے پہلی کلثوم جبار نے دوسری اور عمر حیات نے تیسری پوزیشن حا صل پوزیشن ہولڈر طلبا میں نقد انعام جبکہ شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ڈی وائی او نے معزز مہمانوں کو محکمے کی جانب سے یادگاری شیلڈز دیں پروفیسر جاوید اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک وقوم کے مسائل اور بحرانوں کی جڑ کرپشن ہے جوکہ دیمک کی طر ح پورے نظام کو کھوکھلا کر رہی ہے کو ئی ایسا محکمہ اور ادارہ نہیں جس میں کسی نہ کسی شکل میں بدعنوانی نہ پائی جاتی ہوانھوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد کرکے ہی ہم کرپشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں اس سلسلے میں معاشرہ کے ہر شہری کو اپنا کردارادا کر نا ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے