کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں سامنے آگیا۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ نجی ہسپتال نے خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کردی ہے، نجی ہسپتال سے متاثرہ مریضہ کی ٹریول ہسٹری معلوم کررہے ہیں، خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہے۔اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔ قاسم سومرو نے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تبدیل شدہ ہے، جبکہ ہمارے پاس موجود پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون جس فلائٹ سے آئیں اس کے تمام مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے