اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 13کروڑڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جبکہ اب تک 13 کروڑ سے زائد اس کی ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (ین سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 313 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 27 ہزار 596 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 13 کروڑ 1 لاکھ 7 ہزار 583 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 45 لاکھ 56 ہزار 748 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے