لاہور(مانند نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے اومی کرون سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس اومی کرون سے بچا کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف سکریننگ کی جائے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، کورونا کے نئے وائرس سے بچا ؤکیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے