لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور آئین کی بالا دستی تحریک انصاف کا نصب العین ہے،نئے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسانی حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی ملک کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، دین اسلام میں انسانی حقوق کی پاسداری پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے، نئے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے