ایبٹ آباد (ُمانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اینٹی کرپشن کے حوالے سے آگاہی کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلبہ، ضلعی محکمہ جات کے سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے چیف گیسٹ  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق اللہ تھے۔ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروگرام اور واک کے انعقاد کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -3امین الحسن نے کی جس میں محکمہ یوتھ افیئرز،  سپورٹس، ایجوکیشن، ٹی اہم اے اور ڈسٹرکٹ کونسل نے تعاون کیا۔ پروگرام کے اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی تا کہ لوگوں میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے