ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ایبٹ آباد میں 5روزہ پولیو ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس مہم میں ضلع ایبٹ آباد کے دو لاکھ 15ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں  گے جس کے لئے 1272 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ان ٹیمو ں کی حفا طت کے لئے سیکورٹی پلان بھی جاری کیا گیا جس کے تحت610پولیس افسران اور اہلکاران پولیو ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔جمعہ کے روز  ڈپٹی کمشنرآفس ایبٹ آباد میں کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصراور ایم پی اے مومنہ باسط نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ضلع بھر کی تحصیل ایبٹ آباد، لوئر تناول،حویلیاں اور لورہ  میں انسداد پولیو مہم کے لیے کل1272 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دو لاکھ 15 ہزار  5 سال سے کم عمر  بچوں بچیوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے   ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ر ندیم ناصر  ایم پی ایم مومنہ باسط نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تمام والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اورانہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، محکمہ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ، پولیو کوآرڈینیٹرز،  محکمہ صحت کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ادھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے بھی پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دیکر 610 اہلکاران تعینات کئے ہیں،اور کنڑول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد میں یہ پولیو مہم 14دسمبر تک جاری رہی گے،جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرکے مہم کا آغاز کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے