لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب میں حکمران جماعت کو مضبوط بلدیاتی امیدواروں کی تلاش، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی سطح پر کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید ہوں گے۔ کمیٹی میں ہر ضلع کا متعلقہ وزیر، ایم پی اے اور ایم این اے شامل ہوگا۔ تنظیمی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی ہر ضلع کا دورہ کر کے تحریک انصاف کے مضبوط امیدواروں کی سفارشات مرتب کرے گی۔گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج، جوڑ توڑ اور مضبوط شخصیات کو پارٹی میں لانے کے لئے بھی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیراعلی عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار تمام رپورٹ بارے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔یاد رہے وزیراعظم کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے مرکزی عہدیداران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جاچکی ہے۔ دونون کمیٹیوں کی رپورٹس اور سفارشات کو سامنے رکھ کر بلدیاتی امیدواروں کے لئے فیصلے کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے