پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 11 افراد کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دیئے۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس اور شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 11 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر دیئے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔ چیف کیپٹل پولیس عباس احسن کی ہدایات کی روشنی میں ون ویلنگ کیخلاف وقتاً فوقتاً کارروائیاں کی جاتی ہیں تاکہ نوجوان اس خطرناک عمل سے بچ سکیں اور انکی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے