نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے انتہا پسندہندو ذہنیت رکھنے والے وزیراعلی ایم ایل کھٹرنے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلی نے ہندوانتہاپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہوں پرنماز ادا نہیں کرنے دی جائے گی۔مسلمانوں کوجن کھلے مقامات پرنماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرگڑگاوں میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی مسلمانوں کونماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ مسلمانوں کی نماز کی جگہ پررکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ گزشتہ جمعہ ہندوانتہاپسندوں نے نماز کی جگہ پرگوبرپھینک دیا تھا۔مسلمانوں کو جن کھلے میدانوں یا جگہوں پرنماز ادا کرنے کی سرکاری طورپراجازت دی گئی تھی وہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے