بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی بدھ کے روز اینٹی کرپشن ڈے منایا گیا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان کی قیادت میں ایک ریلی نکلالی گئی جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہوں،نمائندوں اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے انٹی کرپشن کے بینرزاور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ملاکنڈ کو کرپشن فری ضلع بناکر عوامی خدمات کو شفاف طریقے سے فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم میں سے ہر ایک معاشرے کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریگا اور کرپشن جیسے ناسور کے مکمل خاتمے اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد سرکاری سطح پر کرپشن بددیانتی اور بدعنوانی کے مہلک اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے