الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیرمحنت،انسانی حقوق و پالیمانی امور شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مخالفین کو شانگلہ میں ہمارے کئے گئے کام نظر نہیں آرہے تین سالوں میں شانگلہ میں 21ارب سے زائد کے ترقیاتی کام کئے جسمیں بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور دیگرپرکام جاری ہیں۔شانگلہ کیمپس اور اب یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہیں۔گزشتہ تین سالوں میں 221سڑکوں کی تعمیر کی،کانا،چکیسر اور مارتونگ کو تحصیل اوربشام کو سب ڈویژن کا درجہ دیا۔زون 6کا قیام ہوچکا ہے اور اور اباسین ڈویژن کے قیام کا فیصلہ شانگلہ کی عوام کے مرضی کے مطابق ہوگا مگر ہمارے ان سیاسی مخالفین کو یہ ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبے حضم نہیں ہورہے اور ان اربوں کے منصوبوں نے انکے اوسان خطا کردئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز اپنے انتخابی حلقے پی کے23میں مختلف یونین کونسلوں میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔یونین کونسل ڈھیرئی غوربند،ملک خیل کوٹکے،کوزکانا اور دیگر علاقوں میں کہی شمولیتی تقاریب میں مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی سے سینکڑوں خاندان ساتھیوں سمیت شوکت یوسف زئی کی قیادت میں تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شوکت یوسفزئی نے مختلف علاقوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بیشتر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جسمیں پختہ سڑکیں،واٹر سپلائی،سکولز ودیگر منصوبے شامل ہیں۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ان تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے اس قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں کو 70سال سے پسماندہ رکھاگیا یہاں ہرشعبے میں انتہائی خامیوں اور کمیوں کا سامنا ہیں اور ان لوگوں کو صرف الیکشن کے وقت بہلایا پسلا کر ووٹ لیا گیااور بعد میں ان کی طرف دیکھا بھی نہیں۔ہمیں موقع ملا تو تین سال میں 21ارب سے زائد کے ترقی منصوبوں سمیت یونیورسٹی اور سینکڑوں بیشتر منصوبے کئے۔ہماری کوشش ہے کہ پانچ سال مکمل ہو تو شانگلہ میں پلاسٹک پائپ گنجی کی سیاست دفن کرکے آئندہ الیکشن صحیح معنوں میں ہوگا۔شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ کروڑہ اجمیر روڈ،کوڑہ چکیسر روڈ،منگلور شانگلہ ٹاپ روڈ،کافربانڈہ برجو بانڈہ روڈ کی تعمیر کرکے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا،ہم شانگلہ میں سیاحت کے ذریعے پسمانگی ختم کرنیکا سوچ رکھتے ہیں اور اسی کے تحت اربوں کی لاگت سے ان مقامات تک پختہ سڑکوں کی تعمیر کی۔تین سولوں میں 56سکولوں کو اپگریڈ کیا،221سے زائد سڑکوں کی تعمیر کی،900 سے زائد پانی کی سکیمیں مکمل کی،پیرخانہ لاڑئی میں ہسپتال کا قیام عمل میں لایاگیا،بشام ہسپتال کو77کروڑ کی لاگت سے اپگریڈ کیا گیا مگر اپوزیشن ان سے شائد بے خبر ہے۔شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منفی پراپیگنڈو اور عوام کو جھوٹے خبروں سے گمراہ کرنے والے مخالفین بتائے کہ انھوں نے اپنے دور میں کیا کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے