لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر364 پر پہنچ گیا۔ صوبے کے دیگر شہروں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رائے ونڈ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی سے شہریوں کو شدید مشکلات رہیں۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت دلی دوسرے نمبر پر ہے، بھارت ہی کا شہر کلکتہ 193 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ویت نام کا دارالحکومت ہنوئی 190 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 167 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر میں ساتویں نمبر، کابل 165 انڈیکس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے