لاہور (مانند نیوز ڈیسک) قطر ائیرویز نے پاکستان  سے پروازیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قطر ائیرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا جس کے تحت قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔حکام قطرایئرویز نے کہا کہ قطر ائیرویز کراچی، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، لاہور، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2،2  پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جب کہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ حکام نے  بتایا کہ قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے