پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ رحمان بابا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلرگروہ موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمان باباعبد اللہ جلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لینے پر 5کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر کے دو ملزمان محبت ولد محمد شاہ سکنہ بٹہ تل اور رحمت ولد یار ولی سکنہ لنڈی کوتل ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔