لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ایئر ایمبولینس سروس سے مریضوں کو ریسکیو کی سہولت میسر ہو گی۔جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ  ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 22-2021 میں شامل کر لیا گیا، کابینہ کمیٹی نے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایئر ریسکیوروس کے لیے 1 ارب 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس سے صوبے کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہو گی،ایئر ایمبولینس سروس سے مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی اور قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، انشا اللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا، منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا، پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے