وانا (مانند نیوز ڈیسک) احمدزئی وزیر قبائل کا دھرنا دوسرے دن میں داخل، وانا ٹانک روڈ احتجاجاً بند ،سٹی تھانہ وانا کے احاطے میں مظاہرین کا مقامی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جرگہ کرتے دو مطالبات پیش کیے ملک شیرین جان وزیر نے مقامی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ احمدزئی وزیر قبائل نے دوتانی اور زلی خیل قبائل کے مابین حدبندی بارے مکمل اختیار دیدیا تھا، لیکن حکومت نے سوتیلی ماں جیسی سلوک کرکے یکطرفہ فیصلہ کیا پھر بھی زلی خیل وزیر قبائل نے امن کی خاطر لچک کا مظاہرہ کرکے مان لیا لیکن پھر بھی حکومت وقت نے اور خاص کر ڈی سی پشاور ریاض محسود کے مداخلت پر گومل زام ڈیم کے احاطے میں وزیر قوم کی ملکیت کو ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان جاوید اقبال نے سرکار کے حق میں دیدیا سنگین غلطی کی ۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے کارکنڑہ ملکیت پر اباد وزیر قبیلے کے کئی خاندان بغیر کسی وارنٹ بچے اور خواتین سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں انتہائی افسوسناک ہے۔ پہلا مطالبہ یہ کہ گرفتار ہونے والی خاندانوں کو واپس اباد کرائی، دوسرا یہ کہ کارکنڑہ ملکیت سے ہاتھ اٹھائیں نہ ماننے کی صورت میں دھرنا جاری رہیگا اور کل سے وانا شکئی روڈ سمیت سب ڈویژن وانا کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں کو احتجاجاً بند کردینگے۔ اخرمیں اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے قوم سے اپیل کی کہ دھرنے کے بجائے قانون کا راستہ اپنائے دھرنا ختم کریں قوم نے مذکورہ مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رکھنے پر کھڑے ہیں اس بابت مقامی پولیس نے متعدد مشرانوں پر 3mpo کے تحت پرچی کاٹی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے