ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ ليویز کی بڑی کاروائی پشاور سے سرکاری گاڑی میں چرس سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ۔پولیس اهلكارگرفتا رگیارہ کلوگرام چرس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان نےاسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ محب اللّه خان یوسفزئی اورصوبیدارمیجرملاکنڈ لیویزسمیع اللہ باچہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ليویزپوسٹ تھانہ نے ڈی ایس بی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہویے پشاور پولیس اهلكارملزم عظمت خان ر جمنٹ نمبر 2127کوگرفتار کرکےموٹرکارنمبرAA1018پشاورکے خفیہ خانوں سے گیارہ کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کوپابند سلا سل کردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ پندرہ دنو سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کاگھیرا تنگ کردیاہےاورمجموعی طور پرتیرہ کلوگرام چرس آئس اورہیروئن برآمد کیا۔اورشہیدمحمدزادہ کے منشیات فروشوں کے خلا ف جاری مشن کوپایہ تكمیل تک پہنچا ینگے ۔