لاہور (مانند نیوز ڈیسک) موٹروے پر ایم ٹیگ کی پابندی کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔لاہور موٹر وے پولیس کا ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹر وے میں داخل ہونے سے روکا جانے لگا۔ ٹیگ لگوانے والوں کی ایم ٹیگ کے بوتھوں پر قطاریں لگ گئیں جس سے اپنی منزل پر بروقت اور ایمر جنسی میں پہنچنے والوں کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مسافروں نے کہا کہ جس طرف بھی جائیں وہاں لمبی لمبی قطاریں استقبال کرتی ہیں، لاہور اسلام آباد موٹر وے کے تمام بوتھ رش سے بھرے ہیں، ایک ایم ٹیگ لگوانے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ رہے ہیں، بہت سے لوگوں کو ایمرجنسی جانا ہوتا ہے مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔ موٹروے پولیس نے ٹول پلازوں پر رش کم کرنے کے لیے ایم ٹیگ لازم قرار دیا ہے۔ گاڑی کے سٹیکر کا سٹیٹس بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ موٹر وے پر کسی بھی ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ بوتھ سے ٹیگ مل سکتا ہے، ایم ٹیگ کے حصول کے لیے 3 چیزیں ہونا ضروری ہے،قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن دکھانا ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے