ٹانک(نمائندہ خصوصی) علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلیے سیکٹر ہیڈکوارٹر ایف سی ساؤتھ اور 25سندھ رجمنٹ کے تعاون سے جاری پہلا آل پاکستان پرائم منسٹر امن فٹبال کپ ٹورنامنٹ خوشیوں کے رنگ بکھیرتا ہوا اختتام پزیر۔ شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی جناب کمانڈنگ آفیسر 25سندھ رجمنٹ تھے جبکہ اس موقع پر علاقائی مشران حاجی زمان بھٹنی،صدام محسود،ملک نجیب محسود سمیت مقامی صحافی بھی موجود تھے فائنل میچ دیکھنے لوگوں کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی فائنل میچ ایشیا گھی ملز بہاولپور اور ٹیکسٹائل مل ملتان کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بہاولپور نے 2 کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیا اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پاکستان بھر سے چالیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے علاقائی مشران،کھلاڑیوں کا کہنا تھا ایف سی ساؤتھ کا یہ اقدام علاقے کی عوام پر مثبت اثرات مرتب کرےگا کیونکہ جس علاقے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور سیکٹر ہیڈکوارٹر کا یہ اقدام علاقے میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج پا کستان نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ دفاع وطن کے ساتھ ساتھ وہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے علاقے میں بحالی امن کے لئے بیشبحا قربانیاں دی ہیں اور عوام ان قربانیوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کھیلوں کو فروغ دینے پر ایف سی ساؤتھ اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ علاقے میں کھیلوں اور امن کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی خاطر اس ٹورنامنٹ میں سیکٹر ہیڈکوارٹر ایف سی ساوتھ اور 25 سندھ رجمنٹ نے خصوصی تعاون کیا فائنل جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی نے نقد ایک لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار نقد بمعہ ٹرافی دئے گئے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو موٹر سائیکل بھی دیا گیا آخر میں ٹورنامنٹ کمیٹی نے خصوصی تعاون کرنے پر سیکٹر ہیڈکوارٹر ایف سی ساوتھ اور 25 سندھ رجمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے