تل ابیب(مانند نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباؤ بڑھائے۔اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گینٹز نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے