جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں جمرودپریس کلب کے سامنے وادی تیراہ راجگل قوم کوکی خیل متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر لعل وزیر،کشمیر،محمودزئی،حاجی دولت،نیازئی،امانت علی اور رشیدسمیت کثیرتعداد میں متاثرین نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بارہمارے ساتھ اپنے علاقہ وادی تیراہ واپسی کے وعدے کئے لیکن وہ اپنے وعدوں سے مکر گئے۔حکومت نے ہم پر امداد عرصہ دراز سے بندکی ہیں ہم نے ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دے کر گھر بار چھوڑ دیئے ہیں اوریہاں بے سروسامان اور بے یارومدگار زندگی گزاررہے ہیں۔ ہمارے بچے بھوک اور بیماریوں سے مر رہے ہیں جبکہ حکومت نے افغانستان کے لئے امداد جاری کی ہیں جو کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرارہے ہیں لیکن انہوں نے تاحال متاثرین کے لئے ووٹ ڈالنے کی پالیسی نہیں بنائی ہیں۔ضلع خیبر میں بلدیاتی انتخابات میں لوگ اپنے اپنے نیبرہوڈ کونسل وویلج کونسل میں ووٹ ڈالے گے لیکن وادی تیراہ راجگل سے نقل مقانی کرنے والے 28ہزار خاندان کہاں ووٹ ڈالے گے؟انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپنے علاقے میں جلد واپسی اور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے