ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیادی پر نگرانی انجام دے رہے ہیں۔حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔ انسداد پولیو05 روزہ مہم  14تاریخ تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے مختلف ایریا میں پولیو ٹیمز کا معائنہ کیا اور مسلم آباد موٹر وے انٹرچینج پر ٹرانسپورٹرزاور مسافروں کی ویکسینیشن یقینی بنائی۔ اسکے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر نے جنرل بس سٹینڈ، مختلف بنیادی مرکز صحت اور شاہراہ ریشم پر پبلک ٹرانسپورٹ میں بچوں کو پولیو ویکسینیشن اورٹرانسپورٹرز / مسافروں کی ویکسینیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا۔  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے بنیادی مرکز صحت ہرنو، بنیادی مرکز صحت بگنوتر ویکسینیشن کا معائنہ کیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے