اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) جاپان نے پاکستان کو پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کئے ہیں۔جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی اور اس رقم سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ہوگی اور پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی، جبکہ نیشنل ایکشن پلان- 2023 2021کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو نے کہاکہ حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں، جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے۔سربراہ جائیکا شیگکی فروٹا نے کہا کہ پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی ہے، کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔سربراہ یونیسیف ایڈا گرما کا کہنا تھا کہ حکومت جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائے گا، حکومت جاپان سال 1996 سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہا ہے۔ کوارڈینیٹر پولیو پروگرام نے بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے