لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے دورمیں سب سیزیادہ ماورائے عدالت قتل ہوئے۔ لاہور پریس کلب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ ان کی حکومت نے تھانوں کی حیثیت تبدیل کردی،1990کے بعدپولیس سسٹم کوتباہ کیاگیا، تب سے اب تک ساڑھے 5 ہزارافراد ماورائے عدالت قتل ہوئے۔فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف دورمیں 700افرادماورائے عدالت قتل ہوئے،ایس ایچ او لوگوں سے پیسے لے کر قتل کرواتے رہے ہیں، پرویزمشرف کی حکومت آتے ہی جعلی پولیس مقابلوں کاسلسلہ رک گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ ان کا میڈیا سے گہرا تعلق رہا ہے،وزارت اطلاعات کے وزرا ء پریس کلب آنے سے گھبراتے تھے۔ہمار ے خطے میں سب سے پہلے لاہورسے اخبارکااجراہوا، لاہور میں میڈیا کا میوزیم بنانے کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے