لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم کو اپنے دورہ برطانیہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہور پہنچے تو گورنر محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران چودھری محمد سرور نے وزیراعظم کو اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سب نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے