اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت (ہارس ٹریڈنگ)ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کوہوگا، اجلا س میں وزارت پارلیمانی امور سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دے گی۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اپنی رائے د ے کر حکم جاری کیاکہ ووٹ کے اوپر سے پردا اٹھایا جا سکتا ہے، ضرورت پر دیکھا جاسکتا ہے ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہئے تھا اسی کو پڑا یا نہیں۔مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور اور الیکشن کمیشن آپس میں رابطے میں ہے، الیکشن کمیشن سے مشاورت کیساتھ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں،خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں سینیٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم)کو متعارف کرانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری رہی جہاں حکومتی اراکین نے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ای وی ایم کو ناگزیر جبکہ اپوزیشن نے انہیں دھاندلی کی مشینیں قرار دیا تھا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے معاملے میں کڑی تنقید کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے