تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) جمیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ ) خیبر پختونخواہ کے صدر حاجی فیاض خان نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل تخت بھائی کے میئر شپ کے الیکشن میں جے یوآئی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار حافظ محمد سعید کی حمایت کا اعلان کردیا ۔اس بات کا اعلان انھوں نے تخت بھائی پریس کلب میں جے یو آئی ضلع مردان کے آمیر مولانا محمد قاسم اور میئر شپ کے امیدوار حافظ محمد سعید کی موجودگی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر جے یو پی  خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر مولانا عبدالرشید۔ تحصیل تخت بھائی کے صدر خواجہ شیرزمان جنرل سیکرٹری اسلام خان کے علاوہ جے یو آئی مرکزی کونسل کے رکن حاجی دوست محند درویش ۔ضلع مردان  کے  نائب امیر کشور خان ایڈوکٹ ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء اللہ جان۔ تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا محمد حسن ۔ دامن کوہ کے امیر فضل واحد مجاہد۔ اور جے یوائی کے کارکن و عہدیداروں کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ انھوں نے کہا کہ  ہماری پارٹی قائدین کی ہدایت پر ہماری ترجیح مزہبی جماعتوں کے ساتھ تعاون کی  ہے۔ اسی وجہ سے ھم ضلع مردان کے تمام تحصیلوں کے  میئر شپ اور دیگر نشتوں پر جمیت علمائے اسلام کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا محمد قاسم۔ میئرشپ امیدوار حافظ محمد سعید۔ کشور خان ایڈوکیٹ ۔مولانا ضیاء اللہ جان۔ مولانا محمد حسن ۔حاجی دوست محمد درویش نے حمایت پر جے یو پی کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ کہ حکومتی جماعت کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بے دریع سرکاری وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔ زکواة فنڈز کے چیک الیکشن مہم کے دوران چوری چپکے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن اف پاکستان اور دیگر ذمہ دار ادارے اسکی فوری روک تھام کےلئے قابل عمل اقدامات کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے