ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ دوابہ پولیس نے کامیاب کاروائی میں اقدام قتل کی وردات میں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکرلیاہےجبکہ سرچ اپریشن اورچھاپہ مار کاروائی کےدوران پولیس نےمنشیات فروش سمیت 7ملزمان کو بھی حراست میں لےلیاہے۔پولیس کاروائی میں اسلحہ ومنشیات بھی برامد کرکےقبضہ پولیس کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ دوابہ کےعلاقے چھپری نریاب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پردو فریقین کےمابین مسلح تصادم کےدوران فضل حبیب ولدخالدزمان فائرسےلگ کر زخمی ہوگیاتھاجسکی باقاعدہ ایف ائی ارمجروح فضل حبیب کی مدعیت میں ملزمان ناصر ولدعبدالوہاب اورفضل ربی ولدلعل خان سکنان چھپری نریاب کے خلاف درج کی گئی تھی۔جس پر ایس ایچ اورتھانہ دوابہ نورمحمد خان اور ڈی ایف سی غلام فاروق خٹک نےڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی قیادت میں ملزمان کی گرفتاری کےلیے ان کے گھروں پر چھاپے ماکردونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جبکہ پولیس سرچ اپریشن اور منشیات کےاڈے پرچھاپے کےدوران منشیات فروش سمیت7ملزمان کوبھی پولیس نے حراست میں لےلیاہےجن کےقبضےسےایک بندوق،ایک رائفل،4پستول،188مختلف بور کےکارتوس اور 1384گرام چرس برامدکرلی گئی ہے۔پولیس نے گرفتارملزمان کو تھانہ دوابہ منتقل کردیا ہے جہاں ملزمان کےخلاف 15AAاور9D CNSAکی دفعات کےتحت مقدمات درج کرلیےگئے۔