ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصرنے محکمہ موا صلات و تعمیرات اور ایف ڈبلیو او کو دہمتوڑ بائی پاس منصوبے کو کوالٹی کے معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے اور گلیات کے لوگوں اور سیاحوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے۔یہ ہدایات انہو ں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں د ہمتوڑ بائی پاس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو،ایس پی/ ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد، نمائندہ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، سیٹلمنٹ آفیسر ایبٹ آباد، تحصیلدار سیٹلمنٹ آفیسر حویلیاں، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اور ایف ڈبلیو او دہمتوڑ بائی پاس کے کے ایچ جنگشن کے باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کریں۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کے باقی ماندہ مراحل خصوصا مین روڈ جنگشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے