الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام خاندانی منصوبہ بندی اسلامی تعلیمات اور قوانین کے تناظر میں کے عنوان سے علماء کرام اور خطیبوں کو محکمے کی سرگرمیوں اور خدمات کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جسمیں 5مرحلہ وار ٹریننگ میں 150علماء کرام اور خطیب شریک ہوئے۔اس سلسلے کے اہتمامی ٹریننگ بشام میں منعقد ہواجسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرضلع شانگلہ ضیاء الرحمن تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ضلع شانگلہ سعید الرحمن نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں اسلامی تعلیمات کے دائرہ کار میں خاندانی منصوبہ بندی پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،ہمارے وسائیل کم اور آبادی بڑھ رہی ہیں ہمیں اس صورتحال میں سنجیدگی سے سوچ کر آگے بڑھنا ہوگا۔تقریب سے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرشانگلہ ضیاء الرحمن نے علماء کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال معاشرے کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انتہائی ناگزیز ہے جسمیں علماء کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ علماء کرام کو چاہئے کہ وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں لوگون میں وقفے کے بارے میں شعر اجاگر کریں اور ٹریننگ میں لی گئی معلومت عوام تک پہنچائے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن نے محکمہ پاپولیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ انتہائی خوش اسلوبی اور بہتر انداز سے محکمے کی افادیت عوام تک پہنچا رہی ہیں۔پروگرام کے آخرمیں ڈپٹی کمشنرشانگلہ نے ٹریننگ کے شرکاء،علماء کرام اور شریک خطیبوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے اور ضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفئیر شانگلہ نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور علماء کرام،خطیبوں اور شرکا کا ٹریننگ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے