واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا نے خبردار کیا ہے کہ جاوا بیسڈ سافٹ ویئر لاگ فور جے میں سامنے آئی خامیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز کے ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔امریکا کے سائبرحکام نے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں سافٹ ویئر لاگ فور جے میں اب تک کی سب سے سنگین خامیوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔سائبرحکام کا کہناہے کہ سافٹ ویئرکی خامیاں ہیکرز کو آرگنائزیشن کے کمپیوٹر سرور تک رسائی کاآسان راستہ فراہم کر رہی ہیں اور خدشہ ہے کہ ہیکرز اس خامی سے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ سافٹ ویئر کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے