پشاور (مانند نیوز ڈیسک) 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو رہی ہے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ھے جس سے 52سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اور ہندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اس دوران 26 دسمبر صبح 8:41 بجے مکمل سورج گرہن ہوگا جو صبح10:41 بجے ختم ہوگا یہ 20 سال میں بدترین سورج گرہن ہوگا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ھے ۔گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے اسں کا شکار ہو سکتے ھیں لہذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں. خدا کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ہے اور جو اسکی مخلوق کی نوکری کرنے میں لگ جاتا ہے وہی کامیاب اور آسانیاں بانٹنے والا ہے .اس سردی کی شدید لہر سے سانس و دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہونگے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہرنہ نکلنے دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے