جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے امیدوار برائے تحصیل جمرود چیئرمین شپ سعید خان نے ترجمان فاٹا قاری جہاد شاہ افریدی،مولانا گل نواز افریدی۔ مولانا غفران اللہ خیبری،مولانا درویش،مولانا نور مراز،فاروق افریدی،نورالامین آفریدی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے تمام امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ورزی ہورہی ہے جس کے ثبوت ہمارے ساتھ موجود ہے جن کو بہت جلد بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں پیسے اور ترقیاتی کاموں پر پیسوں کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے الیکشن کمیشن ان سیاسی مخالفین کے خلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو مقامی مقامی سطع پر مکمل حمایت حاصل ہے لیکن مختلف ادارے نہیں چاہتے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدواران جیتے۔انہوں نے تمام اداروں سے درخواست کی کہ عوامی فیصلے کے خلاف نہ جائے اور نہ پھر دھاندلی کے لیے ماحول بنائے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے اور مقامی افراد میں جمعیت علماء اسلام کو پزیرائی مل رہی ہے۔