ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد کے علاقہ کڑلاں کے قریب ڈبل کیبن گاڑی پُل سے نیچے گر گئی، حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نتھیا گلی سے ایبٹ آباد آنے والی ڈبل کیبن گاڑی تیزرفتاری کے باعث پُل سے نیچے جاگری۔حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ایوب میڈکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ کا شکار گاڑی میں پشاور کی محکمہ جنگلات کی مانیٹرنگ ٹیم موجود تھی جو گلیات کا دورہ کر رہی تھی کہ ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور دوشدید زخمی ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے