فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں مہنگائی کے آفٹر شاکس جاری، درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ، کوکنگ آئل کی قیمت 409 روپے سے بڑھ کر 418 روپے کلو ہوگئی۔  پیٹی کے ریٹ میں بھی 45 روپے کا اضافہ، آئل کی پیٹی کا ریٹ 2 ہزار 90 روپے ہوگیا، مہنگائی سیپریشان شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے وارمسلسل جاری ہیں، درجہ اول آئل کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ درجہ اول آئل کی قیمت 409 روپے سے بڑھ کر 418 روپے کلو ہوگئی۔ درجہ اول آئل کی پیٹی کا ریٹ بھی 45 روپے بڑھ گیا۔ درجہ اول آئل کی پانچ کلو کی پیٹی 2045 سے بڑھ کر 2090 روپے کی ہوگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پرمہنگائی کیے جارہی ہے۔مہنگائی سیپریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ مزیدمہنگائی ہوئی تو دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوجائے گا۔ رواں سال اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے جہاں شہریوں کیلئے گھر کا خرچ دگنا ہوگیا ہے، وہیں ان کیلئے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہوچکا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے