اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث اسلام آباد کا تیسرا بڑا سی ڈی اے اسپتال 14 سال سے نئے ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف کی بھرتی کا منتظر ہے، اسپتال کا بیشتر عملہ ریٹائر ہوچکا ہے، ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف کی عدم تعیناتی کے باعث ہسپتال کے بیشتر ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہیں۔حکومت کی عدم توجہ کا شکاراسلام آباد کے تیسرے بڑے سی ڈی اے اسپتال میں 14 سال سے نہ تو نئے ڈاکٹربھرتی ہوسکے ہیں اور نہ ہی نئے نرسنگ اسٹاف میں کوئی آیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتال کے بیشتر ڈاکٹر اور عملہ ریٹائر ہوچکا ہے، مشینیں موجود ہیں مگر ان کے آپریٹرز موجود نہیں ہیں۔سی ڈی اے اسپتال میں آپریشن تھیٹر ہے لیکن نہ آپریشن کا سامان ہے اور نہ ہی عملہ ہے مزید یہ کہ انستھیزیا کے لیے ڈاکٹر بھی میسر نہیں ہے۔شہر اقتدار کے اس اہم اسپتال میں آئی سی یو، ریکوری روم، جنرل سرجریز سمیت کئی اہم شعبے غیر فعال ہیں اور حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے