نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) رات کے پچھلے پہر پولیس کنٹرول 15 ایمرجنسی پر فیک کال کرکے پولیس بلانے اور نشے کی حالت میں پولیس پر دھونس جمانے والا ملزم گرفتار۔گذشتہ شب کے تقریباً 2:30 بجے کنٹرول روم نوشہرہ کے ایمرجنسی نمبر 15 پر فوری امداد کیلئے کال موصول ہوئی. موبائیل افیسر بلا کسی تاخیر کے مدد کیلئے متلعقہ مقام پر پہنچا۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس میں 15 کالوں پر فوری رسپانس کا ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے اور تمام افسران کو بروقت کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں.پولیس موبائل جب موقع پر پہنچی تو کالر علی ولد اقبال شاہ ساکن اباخیل نوشہرہ نشے کی حالت میں ملا اور خود کو سنئیر سرکاری افیسر ظاہر کیا. شک گزرنے پر کالر کو تھانے شفٹ کیا گیا اور بعد از اندراج مقدمہ تفتیش شروع کی گئی.ملزم نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کے قیمتی وقت کے ضائع پر معافی مانگ لی ہے۔ ملزم کو کال ریکارڈنگ سمیت تمام شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ تمام محکموں کے ایمرجنسی نمبرات پر بلاضرورت کال نہ کریں تاکہ جن افراد کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے اُنکی بروقت مدد کی جا سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے