اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان کی برسی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کے ناقابل فراموش واقعات ہیں۔ ان واقعات کے شہیدوں نے پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک نیا جذبہ دیا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج کے دن پوری قوم اپنے شہدا کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔آج کے دن ہم نے عزم نو کرنا ہے کہ ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحدہے۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدآمد یقینی بنارہے ہیں تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے